Live Updates

وزیراعظم اور عمران خان کے بل پر آئیسکو کا دوہرامعیار، مساجد و گرجاگھروں کو بھی نہ بخشا

بدھ 15 اکتوبر 2014 17:06

وزیراعظم اور عمران خان کے بل پر آئیسکو کا دوہرامعیار، مساجد و گرجاگھروں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی (آئیسکو)کا دوہرامعیا ر بھی سامنے آگیاہے اور دستاویزات سے انکشاف ہواہے کہ طاقتورافراد اور ادارے تمام قوانین سے بالاتر ہیں ، عمران خان کے دوماہ کابل جمع نہ کرانے پر کنکشن کاٹ دیاگیالیکن وزیراعظم ہاﺅس کا تین ماہ کا بل معاف ہی کردیاگیاجبکہ نیلم جہلم سرچارج سے مستثنیٰ قراردیئے گئے ایوان صدر،الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ ہاﺅس بھی کروڑ وں کے نادہندہ ہیں ، ٹیلی ویژن فیس مساجد ، مندراور گرجاگھروں سے بھی وصول کی جارہی ہے ۔

آئیسکو کی دستاویزات کے مطابق شاہراہ دستور پر واقع کئی اہم ادارے بجلی کے بلوں کی مد میں کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں اور اُن میں کئی کے لاکھوں روپے کے بل معاف بھی کردیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاﺅس نے تین ماہ کا بل ادانہیں کیا ، بل وصول کرنے کی بجائے وزیراعظم ہاﺅس کے بقایاجات 65لاکھ روپے منفی میں ظاہرکردیے گئے ، اِسی طرح الیکشن کمیشن 10لاکھ ، 42ہزار، پارلیمنٹ ہاﺅس ایک کروڑ26لاکھ اور ایوان صدر ایک کروڑ 80لاکھ کانادہندہ ہے جبکہ ایوان صدر نے گذشتہ پانچ ماہ سے بل ادانہیں کیااور آئیسکو نے نادہندگی کا نوٹس بھیجاتھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دستاویزات سے انکشاف ہواہے کہ عام صارفین سے فی یونٹ 10پیسے نیلم جہلم سرچارج وصول کیاجاتاہے لیکن اعلیٰ حکومتی دفاتر نیلم جہلم سرچارج اور ٹیلی ویژن فیس کی مد میں 35روپے کی فیس سے بھی مستثنیٰ ہے ، محصول بجلی بھی ادانہیں کرتے جبکہ ٹیلی ویژن فیس عبادتگاہوں مساجد ، مندر اور گرجاگھروں سے بھی وصول کی جارہی ہے ۔ یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ذمے بجلی کے بل کی مد میں 90ہزار روپے واجب الاداتھے اوراُن کی بجلی سات دن کے نوٹس پر ہی کاٹ دی گئی لیکن دوسری طرف کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باوجود بجلی منقطع نہ ہوسکی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :