سمندر پار پاکستانیوں نے پہلے تین ماہ میں 4.69 ارب ڈالر بھجوائے

بدھ 15 اکتوبر 2014 19:28

سمندر پار پاکستانیوں نے پہلے تین ماہ میں 4.69 ارب ڈالر بھجوائے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال (م س 15ء) کے پہلے تین ماہ کے دوران 4694.69 ملین ڈالر کی رقم وطن بھجوائی جس سے گذشتہ مالی سال (م س 14ء)کے اسی عرصے بھجوائی گئی رقم 3927.94 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19.52 فیصد کی متاثر کن نمو ظاہر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ستمبر 2014ء کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 495.63 ملین ڈالر، 394.10 ملین ڈالر، 235.99 ملین ڈالر، 218.38 ملین ڈالر، 213.11 ملین ڈالر، اور 34.05 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ستمبر 2013ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 373.58 ملین ڈالر، 276.03 ملین ڈالر، 173.87 ملین ڈالر، 190.09 ملین ڈالر، 151.24 ملین ڈالر، 33.85 ملین ڈالر تھیں۔

ستمبر 2014ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 125.33 ملین ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال (م س 14ء) کے ماہ ستمبر میں ان ملکوں سے موصولہ رقم 84.75 ملین ڈالر تھی

متعلقہ عنوان :