کراچی سینٹرل جیل توڑنے کا منصوبہ 5کالعدم تنظیموں نے مل کر بنایا تھا، حساس ادارے

بدھ 15 اکتوبر 2014 21:10

کراچی سینٹرل جیل توڑنے کا منصوبہ 5کالعدم تنظیموں نے مل کر بنایا تھا، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ کھود کر خطرناک قیدیوں کو فرار کرنے اور دہشت گردی کرنے کا منصوبہ 5کالعدم تنظیموں نے مل کر بنایا تھا، حساس اداروں کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل میں سرنگ تیار کرنے کا منصوبہ 5کالعدم تنظیموں نے مل کر بنایا، جیل سے رہا ہونے والے کالعدم تنظیموں کے کارندوں نے بھی جیل میں سرنگ کھودنے کا مشورہ دیا تھا، ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے پی آئی بی کالونی، جیل اور دیگر علاقوں کے نقشے حاصل کئے تفتیش ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان سے گرفتار ہونے والے ایک دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروہ 8یا 9محرم کو سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا تے جس کے بعد جیل کی سیکورٹی پر مامور اہلکار کی توجہ اس طرف مبذول ہو تی اور انہیں مزید منتشر کرنے کیلئے تین خودکش بمباری بھی وقفے وقفے سے جیل کے اندر داخل ہوتے ہوئے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیتے جس کے بعد جیل میں قیدان کے ساتھی مذکورہ سرنگ سے با آسانی فرار ہو جاتے جبکہ تفتیشی ٹیموں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جیل میں پہنچنے کے بعد مذکورہ سرنگ کو دو حصوں میں بانٹ دیا جاتا، پہلا اسرار بیرک نمبر 25یا 26جبکہ دوسرا سرا جیل میں ایک خشک کنویں میں نکالنا تھا جبکہ تفتیشی حکام نے مذکورہ دونوں بیرکوں میں بندقیدیوں سے گزشتہ کچھ ماہ کے دوران آنے والے تمام ملاقاتیوں کی تمام تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہے جبکہ سینٹرل جیل میں بھی انتظامی تبدیلیوں کیلئے غور شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں 5ہزار سے زائد ملزمان قید ہیں جبکہ جیل کے بیرک نمبر 25اور 26میں کالعدم تنظیموں کے کارکنان قید ہیں۔ رینجرز اہلکاروں نے سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کے بعد بیرکوں سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے پارٹی پرچم، جہادی لٹریچر، چاقو، سیڑھیاں ، بجلی کی تاریں اور ریڈیو بر آمد کرلیے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق سرنگ کے ملنے کے بعد رینجرز اہلکاروں نے سینٹرل جیل کی تمام بیرکوں اور قیدیوں کے سامان کی تلاشی لی، اس دوران رینجرز اہلکاروں نے قیدیوں کے سامان اور بیرکوں سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے پرچوں ، جہادی لٹریچر،خنجر، چاکو، سیرھیاں ، بجلی کی تاریں اور ریڈیو سمیت دیگر ممنوعی سامان بھی بر آمد کر لیا، رینجرز ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے قیدیوں کی گنتی کی تو ان کی تعداد پوری تھی۔

متعلقہ عنوان :