کالعدم تحریک طالبان کی ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت پانچ رہنماوٴں کی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت کی تصدیق
بدھ 15 اکتوبر 2014 23:01
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک رہنما نے تحریک کے ترجمان شاہد اللہ شاہد سمیت پانچ رہنماوٴں کی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ منحرف ہونے والے افراد کو ملا عمر کی امارت پر شک تھا جو طالبان رہنما دولتِ اسلامیہ میں شامل ہوئے ہیں ان میں ہنگو اور پشاور کے علاوہ اورکزئی، کرّم اور خیبر ایجنسی کے رہنما شامل ہیں۔
طالبان کے رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد نے چار پانچ ماہ قبل ہی دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ اس دوران تحریک کی جانب سے کوشش کی گئی کہ یہ گروہ دولتِ اسلامیہ کی جانب نہ جائے۔(جاری ہے)
تحریک طالبان چھوڑنے والوں میں شاہد اللہ شاہد کے علاوہ سعید خان، فاتح گل زمان، دولت اللہ، مفتی حسن اور خالد منصور شامل ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما کے مطابق سب سے زیادہ نقصان اورکزئی ایجنسی کے امیر سعید خان کے جانے کا ہوا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دولت اسلامیہ میں شریک ہونے والے دیگر رہنماوٴں کا انتخاب بھی سعید خان نے ہی کیا تھا۔یہ وہ افراد ہیں جنھوں نے ملا عمر کی قیادت پر شکوک وشبہات کا اظہار بھی کیا تھا۔کالعدم تحریک طالبان کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف تنظیم کے چھ رہنما ہی دولت اسلامیہ میں گئے ہیں جبکہ ان کے حامی اب بھی تحریک طالبان پاکستان کے ہمراہ ہیں۔ٹی ٹی پی کے رہنما نے بی بی سی کو بتایا کہ تنظیم اب بھی ملا عمر کو ہی اپنا امیر تصور کرتی ہے اور ملا فضل اللہ کی قیادت پر اعتماد کرتی ہے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ شاہد اللہ شاہد سمیت دیگر رہنماوٴں کی تنظیم سے علیحدگی سے تحریک طالبان کو کوئی فرق نہیں پڑیگا۔انھوں نے بتایا کہ اب بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ناراض رہنماوٴں کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے لیکن ان میں مہمند ایجنسی کے امیر عمر خالد خراسانی کا نام شامل نہیں کیونکہ ان کی کارروائیوں کی وجہ سے تنظیم کو تحفظات تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.