دھرنےاداکارعمران کارونادیکھ کرلوگ چینل تبدیل کر لیتے ہیں، سعدرفیق

جمعرات 16 اکتوبر 2014 13:58

دھرنےاداکارعمران کارونادیکھ کرلوگ چینل تبدیل کر لیتے ہیں، سعدرفیق

راول پنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرنا قیادت 2 ماہ سے اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے، جب کہ تقریر کے نام پر عمران خان کا رونا دیکھ کر لوگ چینل تبدیل کردیتے ہیں۔ راول پنڈی میں میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں دیانتدار لوگ تعینات کرنے کی کوشش کی، نواز شریف کی کوششوں سے روپے کو استحکام ملا، حکومت منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں 14 سال بعد بجلی کے منصوبوں پر کام شروع ہوا۔

(جاری ہے)

دھرنا دینے والی جماعتوں سے متعلق سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مخصوص جماعت نے پارلیمنٹ میں موجود ہونے کے باوجود سڑکوں پر آئیں، سڑکوں پر آنے والی جماعتیں اپنے ووٹرز کی توہین کرتی ہیں، سیاست مسلم لیگ(ن) کیلئے شغل میلہ نہیں، الزامات حکومت کو معاشی دھماکا کرنے سے نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ کے سوداگر ہیں، اسٹیٹس کو کی علامات خود ان کے گرد جمع ہیں، کرپشن میں لتھڑے ہوئے امیدوار کی حمایت ان کی اخلاقی شکست ہے، جب کہ ایک طرف استعفے تو دوسری طرف ملتان کے ضمنی الیکشن میں شرکت تحریک انصاف کا دوغلا پن ہے۔ س