18 اکتوبر والا جلسہ دشمنوں کی نیندیں حرام کر دے گا،جام مہتاب حسین ڈہر

جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:02

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) محکمہ خوراک کے صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر والا جلسہ دشمنوں کی نیندیں حرام کر دے گا کیوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جب بھی عوامی طاقت کا مظاہرا کیا ہے تو دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 18 اکتوبر والے جلسے میں شرکت کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ آمریت و ڈکٹیٹرشپ سے ڈٹ کے مقابلا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے عظیم لیڈروں سمیت ہزاروں کارکنوں نے قربانیاں دی ہیں کیوں کہ قربانیوں سے ہی کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہ کے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں سندھ سمیت ملک بھر سے کارکن شرکت کرکے دنیا کو پیغام دیں گے کہ ہم جمہوریت کی خاطر پر امن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :