ٰخاتون افسر کی پراسرارہلاکت کا مقدمہ درج ، حالات مشکوک

جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:49

ٰخاتون افسر کی پراسرارہلاکت کا مقدمہ درج ، حالات مشکوک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) گلبرگ کے علاقے میں آڈٹ اینڈاکاﺅنٹس اکیڈمی میں زیرتربیت خاتون افسرنبیہ چوہدری کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق نبیہہ چوہدری کی والدہ کی درخواست پر درج ایف آئی آرمیں قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے اوراِس کی کاپی باقاعدہ تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن برانچ کے سپردکردی گئی ۔

نبیہہ چوہدری کی روم میٹ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہاسٹل کے کمرے کی وائرنگ بھی ناقص تھی ، متعدد بار شکایت کے باوجود انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی ۔روم میٹ کا کہناتھاکہ نبیہہ مضبوط اعصاب کی مالک تھی ،وہ خودکشی نہیں کرسکتی ۔ پولیس کے مطابق حالات مشکوک ہیں ، جائے وقوعہ پر دیگر تمام چیزیں محفوظ تھیں اور خاتون کے علاوہ کسی چیزکو آگ نہیں لگی ۔

(جاری ہے)


نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے بتایاکہ کپڑوں پر لگی گریس صاف کرنے کے لیے نبینہہ نے پٹرول منگوایاتھا، ہوسکتاہے کہ کہیں کپڑے صاف کرتے ہوئے پٹرول کو آگ لگ گئی ہو۔
دوسری طرف انکشاف ہواہے کہ آتشزدگی سے پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی زیر تربیت خاتون افسر نبیہہ چوہدری کے والد چودھری سلیم کراچی میں داﺅد کالج کے پرنسپل تھے جنہیں 2 ماہ قبل قتل کر دیا گیا جبکہ نبیہہ چودھری خود بھی میر پور خاص میں اپنی سرپرستی میں ایک سکول چلا رہی تھیں ،انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹرانکس انجینئرنگ میں ڈگری لی۔