صوبائی دارالحکومت میں دو ہفتوں کے دوران کھلے مین ہول میں گر کر دوسرا بچہ موت کا شکار ہو گیا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 17:31

صوبائی دارالحکومت میں دو ہفتوں کے دوران کھلے مین ہول میں گر کر دوسرا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء )صوبائی دارالحکومت میں دو ہفتوں کے دوران کھلے مین ہول میں گر کر دوسرا بچہ موت کا شکار ہو گیا ، حکام کی جانب سے واقعے بارے رپورٹ طلب کر لی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ میں حیدری کانٹا کے رہائشی ریحان کا اڑھائی سالہ بیٹاابو بکر اپنے کزن کے ساتھ باہر گلی میں نکلا لیکن کھلے مین ہول میں جا گرا ۔

(جاری ہے)

اہل خانہ نے ریحان کے اچانک غائب ہونے پر اسکی تلاش شروع کی اور کزن کی نشاندہی پر کچھ لوگ کھلے مین ہول میں اترے جہاں سے ابو بکرکو نیم مردہ حالت میں باہر نکال کر ہسپتال لیجایا جارہا تھاکہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ حکام نے واقعے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ یاد رہے کہ 31ستمبر کو گرین ٹاؤن انڈسٹریل میں پانچ سالہ ایان بھی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔