مرنے کے بعد بھی آنجہانی مائیکل جیکسن کی آمدنی میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 19:24

مرنے کے بعد بھی آنجہانی مائیکل جیکسن کی آمدنی میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء ) پاپ موسیقی کے شہشناہ مائیکل جیکسن کو دار فانی سے کوچ کئے ہوئے5 برس بیت گئے ہیں لیکن اس کے باوجود صرف گزشتہ انکی آمدنی 14 کروڑ ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق مائیکل جیکسن نے اپنے میوزک البم اور دیگر ذرائع سے گزشتہ ایک برس کے دوران 14 کروڑ ڈالر کمائے جنہیں اگر پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے تو یہ14 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

میگزین کے مطابق دوسرے نمبر پر 1977 میں انتقال کرنے والے امریکی گلوکار ایلوس پریسلے رہے جنہوں نے ایک برس کے دوران 5کروڑ 50 لاکھ ڈالر کمائے، فہرست میں تیسرے نمبر پر بین الاقوامی شہرت یافتہ آنجہانی کارٹونسٹ چارکس شیلز رہے جنہوں نے 4 کروڑ ڈالر کمائے، چوتھے نمبر پر 2011 میں انتقال کرنے والی اداکارہ الزبتھ ٹیلر رہیں جن کی گزشتہ برس آمدنی کا تخمینہ 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر لگایا گیا۔

متعلقہ عنوان :