کراچی، پیپلز پارٹی کے جلسے کے دن ڈرون طیارے اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 21:30

کراچی، پیپلز پارٹی کے جلسے کے دن ڈرون طیارے اڑانے پر پابندی عائد کر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے دن ڈرون طیارے اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،جبکہ ڈرون اڑانے پر محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے جلسے میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث اے آ ئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے جلسہ گاہ کے اطراف میں ڈرون طیاروں کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے انکا کہنا ہے ہے کسی بھی قسم کے ڈرون طیارے جلسہ گاہ کی حدود میں نہیں اڑائے جاسکتے۔

انہوں نے بتایا کہ ان ڈرون طیاروں سے کچھ بھی کام لیا جاسکتا ہے لہذا سیکیورٹی کی صورتحال اور پیپلز پارٹی کے جلسے میں دہشت گردی کے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے باقائدہ طور پر جلسہ گاہ اور اس کے اطراف میں ڈرون طیاروں کی اڑان پر دفعہ 144عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :