ایف بی آئی کا چینی ہیکرز سے متعلق انتباہ،سیکورٹی کمپنیوں کے ایک اتحاد کا "ہڈن لنکس " نامی گروہ کی طرف سے ہیکنگ کی کوششوں کو روکنے کے لیے مربوط کوششوں پر اتفاق
جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:05
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) امریکہ نے چینی حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر امریکی کمپنیوں کے خلاف ہیکنگ کی کوششوں سے متعلق تازہ تنبیہ جاری کی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک انتباہ میں امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے کاروباری حلقوں کو 'سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والے ہیکرز کے ایک گروپ' کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ یہ جاسوسی کے ذریعے اہم قیمتی معلومات چوری کر رہا ہے۔
کمپنیوں کو غیر سرکاری طور پر جاری کی گئی نو صفحات پر مشتمل رپورٹ میں دوسری سیکورٹی کمپنیوں نے بھی مذکورہ گروہ کی طرف سے بھی ہیکنگ کی کوششوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔سیکورٹی کمپنیوں کے ایک اتحاد نے "ہڈن لنکس " نامی گروہ کی طرف سے ہیکنگ کی کوششوں کو روکنے کے لیے مربوط کوششوں پر اتفاق کیا۔(جاری ہے)
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2009 میں ہونے والی " آپریشن ارورا " نامی کوشش کے پیچھے بھی یہ گروہ ملوث تھا جس میں گوگل سمیت کئی بڑی امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
واشنگٹن بہت پہلے سے کہہ چکا ہے کہ مبینہ طور پر سائیبر معلومات کی چینی چوری کی وجہ سے امریکی دفاعی رازوں کو خطرات لاحق ہوئے جبکہ عالمی سطح پر امریکی کمپنیوں کی مسابقتی اہلیت کو بھی متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی کارکنوں کی نوکریاں بھی ختم ہوئیں۔لیکن حالیہ مہینوں میں امریکی عہدیدار چینی فوج کی ہیکنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر براہ راست الزام عائد کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔مئی میں امریکہ نے چینی فوج کے پانچ ارکان پر ہیکنگ کے الزامات کی فرد جرم عائد کی تھی۔ ان پر کئی بڑی امریکی جوہری، دھاتی اور شمسی کمپنیوں کے کمپیوٹروں سے معلومات چرانے کا الزام تھا۔چین ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ امریکی جاسوسی کا شکار ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.