گلوکارہ عینی نے اپنا معاوضہ 2 سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردیا

جمعہ 17 اکتوبر 2014 14:58

گلوکارہ عینی نے اپنا معاوضہ 2 سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر 2014ء) گلوکارہ عینی نے اپنا معاوضہ ایک بار پھر بڑھادیا ہے، عینی جو ایک سال قبل شادی اور پھر طلاق کے بعد میوزک انڈسٹری سے دوہوگئی تھیں ،تین ماہ سے دوبارہ واپس آگئی ہیں اور ان دنوں بھرپور میوزیکل کنسرٹس کررہی ہیں۔ انہیں ایک ماہ قبل اپنا معاوضہ دو لاکھ سے اچانک تین اور پھر چار لاکھ روپے کرلیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک ماہ میں مزید دس سے زائد میوزیکل کنسرٹس ملنے کے بعد اب انہوں نے اپنا معاوضہ پانچ لاکھ روپے کردیا ہے جس پر متعدد شوز پر موٹرز اور میزیکل ارینجرز نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔عینی نے کہا کہ انکی بیرون ممالک پرفارمنس اور نئے ویڈیوز نے انہیں بہت شہرت دی ہے اس لئے وہ اب اپنا معاوضہ بڑھارہی ہیں ، عینی نے ایک میوزک کمپنی رائل ریکارڈ سے بھی 20 لاکھ روپے میں آڈیو البم کرنے کا معاہدہ سائن کیا ہے جس کی ریکارڈنگ آئندہ ماہ شروع ہوگی۔