نیول وار کالج کی نئی عمارت کا افتتاح،ملکی دفاع میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے، وزیر اعظم

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:54

نیول وار کالج کی نئی عمارت کا افتتاح،ملکی دفاع میں پاک بحریہ کا اہم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر 2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ان کا کہنا ہے پاکستان کے دفاع میں بحریہ کا اہم کردار ہے ، گوادر پورٹ کو جلد فنکشنل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے نیول وار کالج لاہور کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تین براعظموں کے سنگم پر واقع ہے ۔

ایسے میں پاک بحریہ سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے ، ملکی دفاع میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کا بڑا حصہ بحرہند کے ذریعے ہوتا ہے۔ گوادر بندرگاہ کو جلد مکمل کر کے فنکشنل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو تمام سہولتوں کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔