شان ورسٹائل اداکار ہے جس کا مقابلہ کسی بھی بھارتی سٹار سے کیا جا سکتا ہے ‘ ہما علی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 12:35

شان ورسٹائل اداکار ہے جس کا مقابلہ کسی بھی بھارتی سٹار سے کیا جا سکتا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء ) فلمسٹار ہما علی نے کہا ہے کہ پاکستا ن فلم انڈ سڑی میں نئے ٹیلنٹ کی کمی ہے اس وقت جو بھی لوگ کا م کررہے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ نئے لوگوں کو آگے آنے کا موقع دیں ، نئے چہروں کے آنے سے فلم انڈ سٹری میں کو عروج ملے گا ۔”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔

(جاری ہے)

2014ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ فلم انڈ سٹری سینئر اداکاروں کے جانے سے زبردست بحرانی کیفیت سے دو چار ہے ہم نے کسی بھی سینئر اداکار کا متبادل تلاش نہیں کیا اور اسی وجہ سے کوئی نیا اداکار بھی سامنے نہیں آیا ۔

انہوں نے کہاکہ اگر ابھی بھی ہم نے بروقت صحیح اقدامات نہ کئے تو پھر پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اداکار شان اچھا اداکار ہے مگر اس کو صرف غنڈے اور بدمعاش کے رول ہی دئیے جاتے ہیں حالانکہ وہ ورسٹائل اداکار ہے جس کا مقابلہ کسی بھی بھارتی سپر سٹار سے کیا جاسکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ہما علی نے کہا کہ میں نے دو فلموں میں اداکاری کی ہے جس میں ایک ریلیز ہوچکی ہے اوردوسری زیر تکمیل ہے جو مکمل ہونے کے بعد فلم بینوں کے مزاج پر پورا اتر ے گی ۔