سنیئر اداکار سلیم ناصر کی 26ویں برسی کل منائی جائیگی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 12:39

سنیئر اداکار سلیم ناصر کی 26ویں برسی کل منائی جائیگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء )کراچی سے تعلق رکھنے والے سنیئر اداکار سلیم ناصر کی 26ویں برسی کل اتوار کو منائی جائے گی ۔ سلیم ناصر تقسیم ہند سے قبل 15نومبر 1940ء کو بھارت کے شہر ناگ پور میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں ان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آگیا ۔ سلیم ناصر نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کراچی پی ٹی وی میں کئی مقبول ڈرامہ سریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ڈرامہ سیریل ” دستک “،” نشان حید ر “، ” آخری چٹان“ ،” یانصیب کلینک “ ،” بندش “، ” ان کہی “ شامل ہیں ۔

سلیم ناصر کو حقیقی شہرت انور مقصود کے لکھے ہوئے ڈرامے ”آنگھن ٹیڑا “سے ملی جس میں انہوں نے ایک نوکر کا کردار ادا کیا ۔اس ڈرامہ سریل میں ان کے ہمراہ معین اختر(مرحوم ) بشریٰ انصاری ‘ارشد محمود ‘ دردانہ بٹ نے بھی اداکاری کی ۔ سلیم ناصر 19اکتوبر 1989ء کو 45سال کی عمر میں دل کادورہ پڑنے سے دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ۔