دھرنوں سے ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، شہباز شریف

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 13:58

دھرنوں سے ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، شہباز شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے ملک کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔وہ لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے دینے والوں نے ترقی کے عمل میں رکاؤٹ ڈال کر قوم کے ساتھ بڑی نا انصافی کی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور بجلی کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور اس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے

متعلقہ عنوان :