جیالیوں نے جلسہ گاہ میں ہی بیوٹی پارلر کھول لیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 14:31

جیالیوں نے جلسہ گاہ میں ہی بیوٹی پارلر کھول لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی جیالیوں نے جلسہ گاہ میں ہی بیوٹی پارلر کھول لیا ۔ اندرون ملک سے جو خواتین قافلوں میں آئی ہوئی تھیں ، جب وہ جلسہ گاہ پہنچیں تو انہوں نے وہیں اپنے بناوٴ سنگھار شروع کر دیا ۔ خواتین کی بڑی تعداد نے ایک دوسرے کے چہروں اور ہاتھوں پر پینٹنگ کرکے پارٹی پرچم اور تیر کے نشان کے ٹیٹو بنائے ۔

(جاری ہے)

جلسے میں موجود خواتین نے پیپلز پارٹی پرچم والے کیپ بھی پہن رکھے تھے جبکہ خواتین کی بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی کے پرچم والے لباس بھی زیب تن کر رکھے تھے ۔ خواتین کے ہاتھوں میں پارٹی پرچم تھے اور وہ مسلسل نعرے لگا رہی تھیں اور خواتین کی بڑی تعداد پارٹی ترانوں پر رقص بھی کر رہی تھیں ۔ خواتین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم کی چوڑیاں پہنی ہوئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :