پریکٹس میچ ، پاکستان اے نے آسٹریلیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 16:44

پریکٹس میچ ، پاکستان اے نے آسٹریلیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء) پاکستان اے نے چار روزہ پریکٹس میچ میں آسٹریلیا کو 153رنز سے شکست دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کو چار روزہ پریکٹس میچ کے آخری روز جیتنے کے لیے 90اوورز میں 339رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 185رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے فلپ ہیوگز 65،پیٹر سڈل 41اور مچل مارش 35رنز بنا کر نمایا ں بلے باز رہے ۔ پاکستان کی جانب سے رضا حسن اور محمد طلحہ نے تین ،تین جبکہ راحت علی نے دوکھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ میچ کا سکور یہ رہا ، پاکستان اے پہلی اننگز 305رنز 8کھلاڑی آﺅٹ اور دوسری اننگز 306رنز 3کھلاڑی آﺅٹ ۔ آسٹریلیا پہلی اننگز 273رنز 8کھلاڑی آﺅٹ اور دوسری اننگز 185رنز آل آﺅٹ ۔

متعلقہ عنوان :