پہلے سے بھی زیادہ فاخرانہ انداز ،آنکھوں پر سیاہ چشمہ ، ہاتھوں میں تسبیح ،سنی سنائی باتوں پر ایف آئی آر درج کی گئی: گلو بٹ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 16:53

پہلے سے بھی زیادہ فاخرانہ انداز ،آنکھوں پر سیاہ چشمہ ، ہاتھوں میں تسبیح ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) لوگوں کی گاڑیاں تہس نہس کرنے والے گلو بٹ کا کہنا ہے اس کے خلاف سنی سنائی باتوں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پہلے سے بھی زیادہ فاخرانہ انداز ،آنکھوں پر سیاہ چشمہ ، ہاتھوں میں تسبیح۔

(جاری ہے)

تاوٴ دی گئی مونچھوں پر کالے خضاب کی تہہ گلو بٹ نے لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اس کے خلاف سنی سنائی باتوں پر آیف آئی آر درج کی گئی۔ گلو بٹ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص اندا ز میں ہاتھ جوڑ کر نجی چینل کی گاڑی توڑنے پر معافی مانگی۔ گلو بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا شادی جب نصیب میں ہو گی ہو جائے گی۔