پشاور ، نواحی علاقہ داؤدزئی میں تربیتی طیارہ پائلٹ سے بے قابوں ہوکر بجلی کی ہائی پاور ٹرانسمیشن تاروں سے ٹکرا گیا ، طیارہ کے شیشے اوربجلی کی 11ہزاروولٹ کی تاریں ٹوٹ گئیں ، طیارہ میں موجودپائلٹ محفوظ رہے ، طیارہ کو دوبارہ ہوا میں بلند کرکے بحفاظت اتارلیا، بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے پشاور کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 16:54

پشاور ، نواحی علاقہ داؤدزئی میں تربیتی طیارہ پائلٹ سے بے قابوں ہوکر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) پشاور کے نواحی علاقہ داؤدزئی میں تربیتی طیارہ پائلٹ سے بے قابوں ہوکر بجلی کی ہائی پاور ٹرانسمیشن تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں طیارہ کے شیشے اوربجلی کی 11ہزاروولٹ کی تاریں ٹوٹ گئیں تاہم طیارہ میں موجودپائلٹ محفوظ رہے جنہوں نے طیارہ کو دوبارہ ہوا میں بلند کرکے بحفاظت اتارلیاجبکہ بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے پشاور کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تربیتی طیارہ تھانہ داؤدزئی کے علاقہ گیدڑ کلے میں پائلٹ سے بے قابوں ہو کر بجلی کی 11ہزار لائن کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں طیارہ کے شیشے اور تاریں ٹوٹ گئے تاہم پائلٹ نے پھرتی دکھاتے ہوئے طیارے کو زمین پر گرنے سے بچاتے ہوئے واپس ہوا میں بلند کردیا جبکہ بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے پشاور کے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی عینی شاہدین کے مطابق طیارہ میں دو افراد سوار تھے جو تاروں سے ٹکرانے کے بعد دوبارہ ہوا میں بلند ہوگیا جبکہ طیارہ کے ٹوٹے ہوئے شیشے زمین پر گر گئے عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ دوبارہ بلند ہونے کے بعد مشرق کی جانب روانہ ہوگیااس سلسلہ میں جب اعلی حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں کہ طیارہ کہا سے آیا تھا اور کہا واپس گیا ہے تاہم پیسکو اہلکاروں نے بجلی کے تاروں کی مرمت کا کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

سرکاری حکام نے اس کی سختی سے تردید کی ہے

متعلقہ عنوان :