وطن عزیز میں غریبوں کو انصاف نہ ملنے کی سب سے بڑی وجہ اداروں کا ذمہ داری سے کام نہ کرنا ہے‘ گورنر پنجاب
ہفتہ 18 اکتوبر 2014 18:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں غریبوں کو انصاف نہ ملنے کی سب سے بڑی وجہ اداروں کا ذمہ داری سے کام نہ کرنا ہے ،عام آدمی انصاف کے حصول کے لئے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جاتا ہے مگر اس کی داد رسی نہیں ہوتی،صحت و تعلیم کے شعبو ں میں حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں کے گھر آمد پر علاقہ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اراکین اسمبلی،انتظامی آفیسران اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے جی ایس پی پلس سٹیٹس سے فائدہ اٹھانا انتہائی ضروری ہے تاہم بجلی اور گیس کی کمی سے انڈسٹری بُری طرح تباہ ہورہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف عوامی مسائل کے حل کے لئے انتہائی سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔بعد ازاں ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں کے ہمراہ گارڈن سٹی میں گورنمنٹ زینت میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا۔مذکورہ میڈیکل سنٹر کو اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابرہیں جبکہ آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔گورنر نے کہا کہ وہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گورنر بننے کے بعد پروٹوکول نہیں لیا اور پرائیویٹ گاڑی میں سفر کرنا زیادہ مناسب سمجھتے ہیں۔بعد ازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.