50 سال سے بڑوں کو پارٹی میں پیچھے کر دیں، نوجوانوں سے وعدے پورے کرنے ہوں گے،اعتزاز احسن

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 18:58

50 سال سے بڑوں کو پارٹی میں پیچھے کر دیں، نوجوانوں سے وعدے پورے کرنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ کراچی کے جلسے کو صرف انجمن ستائش باہمی کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے، پیپلز پارٹی کو موجوانوں کی ضرورت ہے۔کراچی میں جلسے میں خطاب میں انہوں نے کہا ملتان میں ابھی ایک انتخاب ہوا ہے جس میں دھاندلی کی ایک بھی آواز نہیں اٹھی اس میں پیپلز پارتی کا نمبر تیسرا آیا ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ اس الیکشن کے نتائج کو آئندہ اپنی کارکردگی سے تبدیل کرنا ہوگاانہوں نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے جوانی میں سیاست میں خوش آمدید کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں آپ پیپلز پارٹی میں جوان خون متعارف کروائیں گے۔

پیپلز پارٹی کو نوجوانوں کی ضرورت ہے اس کے لیے ایک نیا منشور بنانا ہو گا جس میں روز گار کے مواقع اور تعلیم شامل ہو۔

(جاری ہے)

مجھ سمیت تمام سینئرز کو بیٹھائیں اور نوجوانوں کو آگے لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی عمر کی بات کی جاتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو 28 سال میں وفاقی وزیر بن گئے تھے جبکہ بے نظیر بھٹو 34 سال کی عمر میں وزیر اعظم بن گئی تھیں۔

۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ نوجوانوں کی جماعت ہے لیکن ان سے کیے جانے والے وعدے پورے کرنے ہوں گے، اب پیپلز پارٹی میں نوجوانوں کی ضروت ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم بلاول بھٹو کو سیاست میں خوش آمدید کہتی ہے، ہماری پارٹی کو نوجوانوں کی سخت ضرورت ہے، ہم نے اس ملک پر الیکشن جیت کر حکومت کی مگر اس کے بعد الیکشن ہار گئے، ضرورت ہے کہ ہماری پارٹی کے پچاس سال کی عمروالے لوگوں رضا ربانی، یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف اور مجھے پیچھے بٹھا دیجئے ، ہم سے مشورہ ضرور لیا کریں مگر نوجوان قیادت کو آگے کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کو نوجوانوں اور خواتین کے لئے منشور دینے کی ضرورت ہے تا کہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہو اور وہ پارٹی میں آگے آ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :