پیپلز پارٹی کے جلسے میں جاں بحق جیالے کی لاش کو اسپتال پہنچانے کی بجائے کونے میں پھینک دیا گیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 19:08

پیپلز پارٹی کے جلسے میں جاں بحق جیالے کی لاش کو اسپتال پہنچانے کی بجائے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے جلسے میں جاں بحق ہونے والے جیالے کی لاش کو اسپتال پہنچانے کی بجائے کونے میں پھینک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیالے کی موت دم گھوٹنے کے باعث ہوئی لیکن اسکی جیالے کی لاش کو اسپتال پہنچانے کے بجائے جلسہ گاہ کے ایک کونے میں پھینک دیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55سالہ جھنڈو کے نام سے ہوئی جو سندھ کے شہر عمر کوٹ کا رہائشی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے جیالے کی لاش شاہراہ قائدین سے جناح اسپتال منتقل کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :