میٹروبس کی وجہ سے دریائے راوی پر ٹریفک جام معمول بن گیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 21:06

میٹروبس کی وجہ سے دریائے راوی پر ٹریفک جام معمول بن گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) میٹروبس کی وجہ سے دریائے راوی پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جس کی وجہ سے شاہدرہ،شیخوپورہ،مریدکے اوردیگرشہروں سے لاہورآنے والوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔تفصیلاتٓ کے مطابق میٹروبس اورٹریفک کا بہاوٴ بڑھنے کی وجہ سے فرخ آبادشاہدرہ سے لے کربتی چوک تک صبح سات بجے سے لے کر گیارہ بجے اورشام تین بجے سے لے کر رات آٹھ بجے تک شدید ٹریفک جام رہتی ہے۔

گاڑیوں کے رش کی وجہ سے میٹروبسیں بھی ٹریفک میں پھنس جاتی ہیں ۔بعض اوقات فرخ آباد سے بتی چوک تک دومنٹ کا سفر گھنٹے سے بھی زیادہ وقت میں طے ہوتا ہے، جس کی و جہ سے سکول اوریونیورسٹی جانے والے طلباء،دفاتر جانے والے ملازمین اوردوسرے لوگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اوروہ وقت پراپنی مقررہ جگہ پرنہیں پہنچ سکتے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہدرہ کے مقام پر فوری طورپرایک اورپل تعمیرکیا جائے تاکہ لوگوں مقررہ وقت پراپنے دفاتراورسکول اوردیگرمقامات پر پہنچ سکیں۔

پنجاب میں کے شعبہ بیالوجی میں زیرتعلیم شاہدرہ کے طالب علم شاہد علی نے آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ صبح یونیورسٹی جاتے ہوئے راوی کے پل پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے45سے 60منٹ ضائع ہوجاتے ہیں۔بعض اوقات گاڑیوں کا اتنا ریس ہوتا ہے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت بھی راوی پل پرلگ جاتا ہے۔سرکاری ملازمین عمران قیوم ،ظہیر الدین بابراور رانا افتخار احمد نے کہا کہ صبح دفترجاتے وقت اورشام کو راوی پل پرڈیوٹی سے واپسی پر راوی پل پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ نفسیاتی مریض بن رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شاہدرہ کے مقام پرراوی پرفوری نیاپل تعمیرکیا جائے تاکہ شہریوں کوریلیف مل سکے۔