امریکہ اور اتحادی افواج کی کوبانی میں پھر کارروائی ،داعش کے جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 21:20

امریکہ اور اتحادی افواج کی کوبانی میں پھر کارروائی ،داعش کے جنگجو پیچھے ..

مرست نیپار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) امریکا کی زیر قیادت اتحادی افواج کے طیاروں شام کے زیر محاصرہ علاقے کوبانی میں ہفتے کو کم از کم دو مرتبہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

امریکی طیاروں کی جانب سے بمباری شدت پسندوں کی جانب سے شدید شیلنگ کے بعد کی گئی داعش کے شدت پسند گزشتہ ایک ماہ سے ترک سرحد کے قریب علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے کرد فائٹرز سے برسرپیکار ہیں تاہم اتحادی افواج کی بڑھتی ہوئی فضائی کارروائیوں نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ہے۔اتحادی افواج نے اگست میں عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا تھا جبکہ ستمبر میں اس میں توسیع کرتے ہوئے شام میں بھی کارروائیاں شروع کردی تھیں۔

متعلقہ عنوان :