مزار قائد جلسہ: پیپلز پارٹی نے 10 لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کر دیا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 22:42

مزار قائد جلسہ: پیپلز پارٹی نے 10 لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کر دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مزار قائد پر ہونے والے جلسے میں دس لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کر دیا گیا ہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈال میں لوگوں کی تعداد گننا ممکن تو نہیں تھا مگر یہ تعداد توقع سے بڑھ کر تھی۔ دوسری جانب وفاقی سکیورٹی ایجنسی نے کہا ہے کہ شرکاءکی تعداد ایک لاکھ سے سوا لاکھ تک تھی۔

(جاری ہے)

آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یہ جلسہ تحریک انصاف کے جلسے بہرحال چھوٹا تھا اور اسی سے تعداد کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔واضح رہے اس قبل عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری بھی اپنے جلسوں میں عوام کی اصل تعداد کو نظر انداز کرتے ہوئے لاکھوں افراد کی موجودگی کا دعویٰ کرتے رہے ہیں مگر آج پیپلز پارٹی نے بھی حقیقت ہٹ کر دعویٰ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :