دوسری جنگ عظیم پر ہالی ووڈ فلم ”ان بروکن“ کا نیا ٹریلر ریلیز

پیر 20 اکتوبر 2014 11:44

دوسری جنگ عظیم پر ہالی ووڈ فلم ”ان بروکن“ کا نیا ٹریلر ریلیز

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی ہالی ووڈ فلم ان بروکن کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم25 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،اینجلینا جولی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ان بروکن کی کہانی اولمپک رنر لیوئیس زیمپرینی کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے جسے پچپن میں جاپانی فورسز گرفتار کرلیتی ہے،لیوئیس قید سے اولمپک رنر کا سفر کس طرح طے کرتا ہے اور اسے کن مشکلات گذرنا پڑتا ہے،،،یہ سب اس ڈرامہ ایکشن فلم میں دکھایا گیا ہے،ایکشن اور ڈارمے سے بھرپور یہ فلم 25دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :