سندھ اسمبلی کا اجلاس ، لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل آج ایوان میں پیش کیا جائے گا

پیر 20 اکتوبر 2014 11:47

سندھ اسمبلی کا اجلاس ، لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل آج ایوان میں پیش کیا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیاجائےگا ، ایم کیو ایم کی سندھ حکومت سے علیحدگی کے بعد اسمبلی میں گرما گرمی کا بھی امکان ہے ۔ سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل دوہزار چودہ پیش کیاجائےگا ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل کیا جائے گا ۔ ایم کیو ایم آج اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کے لیے باضابطہ طور پر سپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست بھی دے گی ۔ اسمبلی اجلاس سے پہلے ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کے چیمبر میں ہوگا جس میں اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :