کویت نے رواں سال کے دوران33افراد کو ملکی شہریت سے محروم کردیا ہے ‘ ہیومن رائٹس واچ

پیر 20 اکتوبر 2014 12:22

کویت نے رواں سال کے دوران33افراد کو ملکی شہریت سے محروم کردیا ہے ‘ ہیومن ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)نیویارک میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے کہاہے کہ کویت نے رواں سال کے دوران33افراد کو ملکی شہریت سے محروم کردیا ہے ‘ان میں سے تین حکومت کے سخت ناقدین بھی شامل ہیں۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق کویت نے 29 ستمبر کو تیسرے مرحلے میں اٹھارہ افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

تنظیم نے کویتی حکام پر زوردیا ہے کہ جن افراد کو شہریت سے محروم کیا جارہا ہے، انھیں اس فیصلے کے خلاف آزادانہ نظر ثانی کی اپیل کا حق دیا جائے۔جن نمایاں شخصیات کو کویت کی شہریت سے محروم کیا گیا ہے،ان میں آزاد ٹیلی ویژن چینل الیوم اوراخبار العلام الیوم کے مالک احمدالشمرائی ،قدامت پسند عالم دین نبیل العوادی اور سرکردہ اپوزیشن لیڈر مسلم البراک کے ترجمان سعد العجمی بھی شامل ہیں۔یہ تینوں کویتی حکومت کے سخت ناقدین میں شمار ہوتے تھے