سافٹ ڈرنکس بڑھاپے کی جانب سفر کو تیز کر دیتی ہیں، تحقیق

پیر 20 اکتوبر 2014 12:45

سافٹ ڈرنکس بڑھاپے کی جانب سفر کو تیز کر دیتی ہیں، تحقیق

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء)امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال انسانی عمر سے منسلک کروموسوم کے مخصوص حصے ٹیلو میئر پر اثر انداز ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جو اس کے حجم میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ جس سےبڑھاپے کی طرف سفر تیز ہو جاتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ 2 بوتلیں سافٹ ڈرنکس پیتے ہیں وہ اپنی عمرسے زیادہ بڑے نظرآتے ہیں۔