وزیراعظم آفس اوروزارت داخلہ میں کھینچاتانی، چیئرمین نادرا کا تقرر لٹک گیا
پیر 20 اکتوبر 2014 12:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) وزارت داخلہ اور وزیراعظم آفس کے درمیان کھینچاتانی کے باعث چیئرمین نادراکی تقرری کا معاملہ لٹک گیا، وزیراعظم آفس کے من پسند کی تقرری کے طریقہ کار پراسٹیبلشمنٹ نے بھی سوال کھڑے کردیے۔
(جاری ہے)
وزارت داخلہ اپنے سیکرٹری کے ذریعے نادراکو کنٹرول کرنیکی پالیسی کی حامی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آفس نے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے69 سالہ سربراہ رٹائرڈکرنل سیف الدین قریشی کے بیٹے عمرسیف کوچیئرمین نادرالگانے کیلئے گرین سگنل دیا جس پروزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ کے طے قواعد کو پس پشت ڈالتے ہوئے اشتہارجاری کیا جوعمرسیف کی موجودہ اہلیت کے مطابق تھا جو اس وقت چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈہیں۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اس عہدے پر تقرر کیلئے اشتہار کا مراسلہ12 مارچ 2014 کو منظوری کیلیے اسٹیبلشمنٹ کوبھجوایا تھا تاہم مراسلہ کاجواب18 مارچ کو دیا گیا اور اشتہار کے مسودے پراعتراض کرتے ہوئے کئی خامیوں کی نشاندہی کی مگر وزارت داخلہ نے تمام اعتراضات رد کردیے۔مزید اہم خبریں
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.