پریس کلب سانگھڑ کا ہنگامی اجلاس،صحافیوں پر حملے کی پرزور مذمت

پیر 20 اکتوبر 2014 13:17

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) پریس کلب سانگھڑ کا ہنگامی اجلاس‘ صدر اسلم میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا‘ اجلاس میں سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی وائس چیئرمین صغیر احمد راجپوت‘ یونین آف جرنلسٹ کے محمد حسن لانڈر‘ ڈاکٹر امیر بخش بردی‘ سرور بلوچ‘ حاجی عیدو‘ محمد امین شاہ‘ رضا محمد خان‘ نثار منگریو اور دیگر نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ میں ایکسپریس میڈیا گروپ ندیم خان کیمرہ میمن وسیم سمیت دیگر صحافیوں پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعلیٰ سندھ‘ صوبائی وزیر اطلاعات ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے‘ پی پی پی کے ملوث جیالوں کو فوری گرفتار کیا جائے‘ صحافیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے دوسری صورت میں اندرون سندھ کے صحافی سراپا احتجاج ہوں گے۔