سرمایہ کارسیاست دان بیرون ممالک بنکوں میں رکھی اپنی رقم واپس لائیں ، سراج الحق

پیر 20 اکتوبر 2014 13:23

سرمایہ کارسیاست دان بیرون ممالک بنکوں میں رکھی اپنی رقم واپس لائیں ..

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر جب تک نظام میں مصطفیٰ نہیں آئے گا تب تک ہمارے ملک اور ہماری قوم کی حالت تبدیل نہیں ہو گئی جماعت اسلامی نے ہمیشہ غریب عوام کے لئے جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سرمایہ کاروں سیاست دانوں نے جو بیرون ممالک کی بنکوں کے اندر رقم چھپا کر رکھی ہے جماعت اسلامی کے اقتدار میں آتے ہی وہ ساری رقم واپس اپنے ملک میں لائیں گے پاکستان اور پاکستان کی عوام کو مضبوط بنانہ چاہتے ہیں خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر صوفی محمد اسحاق کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 21‘ 22‘ 23 نومبر کو لاہورمینار پاکستان میں منعقد کئے گئے ،جماعت اسلامی کے جلسے کو کامیاب کرنے کے حوالے سے سندھ کے دورے کر رہے ہیں تاکہ سندھ کے عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ۔

انہوں کہاکہور اسی طرحہ لاڑکانہ اور پاکستان کے عوام کا ساتھ رہا تو پاکستان کے اندر اسلامی حکومت ضرور آئے گی اور سب کے لئے ایک ہی قانون نافذ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :