مصباح کو ٹارگٹ کرکے جلد آؤٹ کریں گے،پیٹر سڈل

پیر 20 اکتوبر 2014 14:00

مصباح کو ٹارگٹ کرکے جلد آؤٹ کریں گے،پیٹر سڈل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق کی کارکردگی اہم ہوگی اس لئے میں اور میرے ساتھی بولر کوشش کریں گے کہ مصباح کو ٹارگٹ کرکے جلد آؤٹ کریں۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے سڈل نے کہا کہ مصباح طویل عرصے سے پاکستانی مڈل آرڈربیٹنگ کو استحکام دے رہے ہیں۔وہ پاکستان کے اہم بیٹسمین ہیں اس لئے ہم انہیں جلد آؤٹ کریں گے۔سڈل نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی۔ہمارے بولروں اور بیٹسمینوں کو سخت چیلنج کا سامنا ہوگا۔