ہمایوں سعید ٹریفک حادثے میں زخمی

پیر 20 اکتوبر 2014 14:16

ہمایوں سعید ٹریفک حادثے میں زخمی

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بینکاک میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔ اداکار اور ان کا عملہ تھائی لینڈ میں اپنی نئی فلم کے لیے لوکیشنز کی تلاش میں گیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید کی گاڑی ایک ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں وہ اور عملے کے ارکان زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میں ہوں شاہد آفریدی کے اسٹار ہمایوں سعید کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :