تیز ترین 20 سنچریاں، کوہلی نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا

پیر 20 اکتوبر 2014 16:11

تیز ترین 20 سنچریاں، کوہلی نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ویرات کوہلی نے تیزترین20 سنچریاں بنانے کے معاملے پر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا۔انھوں نے یہ کارنامہ اپنے آئیڈیل اورسابق بیٹسمین سے 64 کم اننگز میں انجام دیا، ٹنڈولکرکو463 ون ڈے میچز کی452 اننگز میں49 سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے، جو بین الاقوامی ایک روزہ کرکٹ میں بھی منفرد ریکارڈ ہے، تاہم کوہلی نے گذشتہ دنوں دھرم شالہ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز کے چوتھے ون ڈے میں114 گیندوں پر 127رنزاسکورکیے، ان کی اننگزمیں13چوکے اور3 چھکے شامل رہے، یہ کوہلی کے کیریئر کا 141ون ڈے اور133 ویں اننگز تھی،کوہلی کے کیریئر کی یہ 20 ویں سنچری ریکارڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ وہ اب تک31 نصف سنچریاں بھی بناچکے ہیں، اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں20 یا اس سے زائد سنچریاں داغنے والے آٹھویں پلیئر بن گئے،اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر (49 سنچریاں)، رکی پونٹنگ (30)، سنتھ جے سوریا (28)، سارو گنگولی (22)، ہرشل گبز(21)، کرس گیل (21) اورسعید انور(20) شامل ہیں،2008 میں ڈیبیو کرنے والے ویرات کوہلی کی پرفارمنس میں خاصا تسلسل رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ مجموعی طور پر51 مرتبہ 50 سے زائد کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہے جس میں انھوں نے 20 مرتبہ اپنی کاوش کو تھری فیگر اننگز میں تبدیل کیا ہے جبکہ31 ففٹیز ان کے نام جڑی ہوئی ہیں، اس اننگز کی بدولت کوہلی نے کھویا ہو اعتماد بھی پایا ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف یہ ان کی تیسری سنچری بھی شمار ہوئی جبکہ باہمی مقابلوں میں127 ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی بنا۔

انھوں نے کریبیئن سائیڈ کیخلاف پہلی سنچری2 دسمبر 2011 کو وشاکھاپٹنم میں 117رنز کی صورت بنائی تھی جبکہ 5 جولائی2013 کو بھی انھوں نے پورٹ ا آف اسپین کے مقام پر 102رنز بناکر اپنی مہارت ثابت کردی تھی، رواں برس کوہلی اب تک 16 میچز میں 51.78 کی اوسط سے 752رنز اسکور کرچکے ہیں، آئندہ ماہ سری لنکا سے پانچ میچز کی طے پانے والی ون ڈے سیریز میں چند اچھی اننگز کی بدولت وہ سیزن میں ہزار رنز بھی مکمل کرسکتے ہیں، سردست کمار سنگاکارا سیزن میں728 رنز بناکر ان سے ا?گے ہیں، انھوں نے رواں برس18 میچزکھیلے ہیں۔