سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو جیل بھجوا دیا گیا

پیر 20 اکتوبر 2014 17:10

سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو جیل بھجوا دیا گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) ہائی کورٹ کے حکم پر سابق کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو جیل بھیج دیا گیا ہے، سابق کرکٹر کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کے رہائشی سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو جیل بھجوا دیا گیا ہے ، وجاہت اللہ کو پانچ روز قبل بھائی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران بھائی کو زخمی کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کی سماعت پیر کے روز عدالت عالیہ میں ہوئی اور درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد وجاہت اللہ واسطی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وجاہت اللہ واسطی کو چھ ٹیسٹ اور پندرہ ایک روز ہ میچز میں پاکستان کا نمائندگی کر نے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ آج کل قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :