خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیرکے سکواڈ میں شامل گاڑی کوحادثہ

پیر 20 اکتوبر 2014 17:33

خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیرکے سکواڈ میں شامل گاڑی کوحادثہ

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیراکرام اللہ گنڈا پور کے سکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اکرام اللہ گنڈا پور فیملی سمیت میانوالی تلہ گنگ روڈ پر سفر کررہے تھے کہ موسیٰ خیل کے قریب حادثہ پیش آگیا تاہم اکرام اللہ گنڈاپور محفوظ ہیں ۔ زخمیوں کو سکواڈ کی گاڑیوں میں ہی ڈی ایچ کیو میانوالی منتقل کردیاگیاجہاں حالت اطمینان بخش بتائی جارہی ہے ۔