وقار یونس نے مچل جانسن کو اصل خطرہ قرار دیدیا
پیر 20 اکتوبر 2014 19:35
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے چار روزہ میچ میں پاکستان اے ٹیم کے ہاتھوں آسٹریلین ٹیم کی 153 رنز سے شکست کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔وقار نے کہا کہ آسٹریلیا کو ہارتے دیکھنا اچھا لگا، اس شکست سے ہمیں حریف ٹیم کی خامیاں تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ چار روزہ میچ میں پاکستان اے ٹیم نے ہفتے کو آسٹریلین کو 153 رنز سے زیر کیا تھا، میچ میں اسد شفیق، حارث سہیل اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ ایک خوش آئندہ امر ہے اور اس سے یقیناً ہمیں کچھ فائدہ پہنچے گا یونکہ ہم نے آسٹریلیا کی کچھ کمزوریاں دیکھیں ہیں جو ٹیسٹ میچ میں ہمارے کام آئیں گی۔(جاری ہے)
تاہم ماضی کے تیز رفتار فاسٹ باؤلر نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا کہ وہ آسٹریلیا کو کسی صورت آسان نہ لیں۔وقار نے ایک روزہ سیریز میں 3-0 سے شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا نے ابھی یہاں سیریز جیتی ہے، وہ جانتے ہیں کہ یہاں کیسے بیٹنگ کرنی ہے تاہم میچ کے لیے ہماری بھی حکمت عملی تیار ہے اور ہم ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر ہیڈ کوچ نے مچل جانسن کو اصل خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں فرق ثابت ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ مچل جانسن ان دنوں بھرپور فارم میں ہیں اور پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دو میچوں میں انہوں نے چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔وقار نے کہا کہ اس بات میں کوئی نہیں کہ جانسن سیریز میں واضح فرق ثابت ہوں گے، گزشتہ دو سے تین سالوں میں وہ سب سے زیادہ بہتر باؤلر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں تو یقیناً وہ ایک خطرہ ہیں لیکن ہم ان سے نمٹنے کی کوشش کریں گے۔آسٹریلین قائد مائیکل کلارک کے حوالے سے انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ان دنوں میچ پریکٹس کی کمی کا شکار ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود کلارک میں بہترین کارکردگی دکھانے کی تمام صلاحتیں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ سے آسٹریلین نے یقیناً بہت کچھ حاصل کر لیا ہو گا لیکن کلارک جلد آؤٹ ہو گئے اور زیادہ دیر بیٹنگ نہیں کر سکے لیکن ہم سب جانتے ہیں وہ ایک ورلڈ کلس کھلاڑی ہیں اور ایسی صورتحال سے نمٹتے ہوئے آسٹریلیا کے کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔پریکٹس میچ کی دونوں اننگ میں کلارک بالترتیب دس اور پانچ رنز بن سکے تھے۔اس موقع پر کوچ نے میچ کے لیے دو اسپنرز کھلانے کا عندیہ بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی پچ عام طور پر اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے اور ہم یہاں دو اسپنرز کے ساتھ کھیلتے آئے ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں 30 اکتوبر سے ابو ظہبی میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے میدان میں اتریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
ٹیم مینجمنٹ رضوان کا بیٹنگ آرڈر بدلنے کی خواہاں، کپتان اور رضوان مخالف : ذرائع
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.