خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں چودہ سو ایکڑ اراضی پاکستان ریلوے کے نام پر دوبارہ منتقل کردی

پیر 20 اکتوبر 2014 20:57

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں چودہ سو ایکڑ اراضی پاکستان ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں چودہ سو ایکڑ اراضی پاکستان ریلوے کے نام پر دوبارہ منتقل کردی ہے ۔ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان کی نسبت خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے اختلافات کے باوجود اراضی ان کے نام منتقل کر دی ہے ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے کے نوشہرہ ، چارسدہ ، کوہاٹ ، لکی مروت ، ہنگو اور ٹانک میں چودہ سو ایکڑ زمین موجود تھی ریلوے کے پہلے صوبوں کو حوالے کرنے کے باعث یہ اراضی صوبوں کی تحویل میں تھی تاہم بعدازاں ریلوے کے دوبارہ وفاق میں آنے کے بعد ریلو ے زمینوں کی ملکیت کے صوبائی بورڈ آف ریونیو کے ریکارڈ میں تبدیل نہیں کیا گیا اور چاروں صوبوں میں موجود ریلوے کے اراضی کی تفصیلات سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو آگاہ کیا جس پر ریلوے حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے رابطہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ان سے مذاکرات شروع کئے گئے اور مذاکرات کے بعد ریلوے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے زمین کی ملکیت کا ٹائٹل ریلوے کے نام کر دیا ہے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی صوبائی حکومت نے بغیر کسی سیاسی مقصد کے ریلوے کے حوالے کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب حکومت ، سندھ اور بلوچستان حکومت ریلوے سے اس ضمن میں تعاو ن نہیں کر رہی ہے ریلوے حکام کی جانب سے اس ضمن میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کے سلسلے میں مراسلہ بھی ارسال کیا ہے

متعلقہ عنوان :