اے آر وائے نیوز کی نشریات معطل

پیر 20 اکتوبر 2014 21:12

اے آر وائے نیوز کی نشریات معطل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء)پیمر ا نے اے آر وائے نیو ز کا لائسنس 15روز کے لیے معطل کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج "پیر"کو پیمرا کا اجلاس ہوا جس میں اے آر وائے نیوزکا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے اوراکثر علاقوں میں نشریات بھی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اے آر وائے نیوز کے لاہور بیورو آفس اور اس کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقما ن کے گھر پر چھاپے مارے گئے اور تصاویر بھی لی گئی تھیں.