انضمام الحق ایشیا کے سب سے زیادہ موثر بلے باز

پیر 20 اکتوبر 2014 21:41

انضمام الحق ایشیا کے سب سے زیادہ موثر بلے باز

نیو دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2014ء) بھارت سے جاری "وِزڈن انڈیا" کے تازہ شمارے میں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو ایشیا کے سب سے زیادہ موثر بلے باز کا لقب دیا گیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ حلقوں میں معتبر سمجھے جانے والے جریدے میں سابق بیٹسمین ہی نہیں بلکہ ماضی کے اسپنر اقبال قاسم کا بھی خاص ذکر کیا گیا۔ انضمام الحق نے ورلڈ کپ 1992 میں جو یادگار اننگز کھیلیں اسے بڑا کارنامہ قرار دیا گیا۔ سابق کپتان کی بیٹنگ خوبی کو یوں بھی مانا گیا کہ فاسٹ بولرز کو بہترین انداز میں کھیلنے کی مہارت رکھتے تھے۔