سپریم کورٹ کی تختی سے حروف کی گمشدگی کی تحقیقات،

ڈپٹی رجسٹرار نے تحقیقات کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت لے لی

پیر 20 اکتوبر 2014 23:26

سپریم کورٹ کی تختی سے حروف کی گمشدگی کی تحقیقات،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء ) سپریم کورٹ کی تختی سے حروف کی گمشدگی کامعاملہ ،ڈپٹی رجسٹرار نے تحقیقات کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت لے لی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ مہلت پیرکورجسٹرار سپریم کورٹ سے مانگی ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ کو اپنی ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی رجسٹرار نے بتایاہے کہ سپریم کورٹ کاناموں کے حروف دوبارہ سے تختی پرکندہ کردیئے گئے ہیں جبکہ الفاظ کی چوری کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اس کے لیے مزید وقت دیاجائے جس پر رجسٹرار نے انھیں مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی ۔۔

متعلقہ عنوان :