ٹنڈوالہ یار، بھائی نے بہن کا گلا کاٹ دیا، زخمی ہونیوالی خاتون کو نازک حالت اسپتال منتقل کر دیا

پیر 20 اکتوبر 2014 00:45

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ابراہیم کالونی میں بھائی نے بہن کا گلا کاٹ دیا زخمی ہونے والی خاتون کو نازک حالت اسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار شہر کی ابراہیم کالونی میں 30سالہ 3بچوں کی ماں مسمات الماس قمبرانی اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر پر آئی تھی جہاں اس کے سگے بھائی غلام علی قمبرانی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر غلام علی قمبرانی طیش میں اگیا جس نے تیز دھار چھری سے وار کیا جس سے مسمات الماس قمبرانی کا گلا کٹنے سے بہت شدید زخمی ہو گئی جس سے نازک حالت میں سول اسپتال ٹنڈوالہ یار کے بعد روانہ کر دیا جبکہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔#

متعلقہ عنوان :