سیالکوٹ سرحدی علاقوں پربھارتی بلااشتعال حملوں کا سلسلہ جاری

منگل 21 اکتوبر 2014 11:59

سیالکوٹ سرحدی علاقوں پربھارتی بلااشتعال حملوں کا سلسلہ جاری

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی دہشت گردی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ رینجرز کے جوانوںٕ نے بھی ملک کے دفاع میں کوئی کسر نہیں اُٹھارکھی ہے، جو بھارتی جارحیت کا موثر جواب دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر ملکی دفاع کا عزم لیے پاکستان فوج کے جوان سرحدوں پر کڑی نظر بھی رکھے ہوئے ہیں، اور دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب بھی دے رہے ہیں۔

ان کا عزم جوان اور حوصلے ہمالیہ سے بھی بلند ہیں۔ ورکنگ باونڈری سے ملحقہ آبادیوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگ صبح ہوتے ہی اپنےعلاقوں کو لوٹ جاتے ہیں اور کھیتی باڑی کرتے ہیں اور سورج ڈھلتے ہی لوٹ آتے ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری پر واضح کیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب بھی دیں گے۔