فرانسیسی پٹرولیم کمپنی ٹوٹل کے چیف ایگزیکٹو طیارہ حادثے میں ہلاک

منگل 21 اکتوبر 2014 12:37

فرانسیسی پٹرولیم کمپنی ٹوٹل کے چیف ایگزیکٹو طیارہ حادثے میں ہلاک

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) فرانسیسی پٹرولیم کمپنی ٹوٹل کے چیف ایگزیکٹو کرسٹوف ڈی مارجری طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ انکی عمر 63 برس تھی۔

(جاری ہے)

روسی دار الحکومت ماسکو کی ونوکو ہوائی اڈے کی ترجمان ایلینا کرائیلووا نے ایک بیان میں کہا ہے ٹوٹل کے چیف ایگزیکٹو کرسٹوف ڈی مارجری کا ذاتی جہاز ہوائی اڈے کے قریب برف صاف کرنے والی مشین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار عملے کے تین ارکان بھی ہلاک ہو گئے۔ کرسٹوف ڈی مارجری فروری 2007 میں ٹوٹل کے سی ای او بنے اور مئی 2010 میں کمپنی کے چیئرمین کا اضافی چارج سنبھالا۔ 102 ارب یورو کے ساتھ ٹوٹل فرانس کی دوسری بڑی پٹرولیم کمپنی ہے۔

متعلقہ عنوان :