خواجہ ناظم الدین کی 50ویں برسی کل منائی جائے گی

منگل 21 اکتوبر 2014 12:53

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) ملک کے دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی 50ویں برسی کل بدھ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں تقریبات کا اہتمام کریں گی جس میں خواجہ ناظم الدین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔خواجہ ناظم الدین پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور قائد ملت لیاقت علی خان کے بعد دوسرے وزیر اعظم تھے۔

خواجہ ناظم الدین 1894ء کو سابقہ مشرقی پاکستان بنگلادیش کے ایک نواب گھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے علی گڑھ اورانگلستان کے اعلیٰ اداروں سے تعلیم حاصل کی۔

(جاری ہے)

خواجہ ناظم الدین متحدہ ہندوستان میں مسلم لیگ کے اہم ترین عہدے دار تھے بانی پاکستان محمد علی جناح کی وفات کے بعد پاکستان کے دوسرے گورنرجنرل بنے وہ نواب زادہ لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم بھی بنے۔

پاکستان کے اہم ترین شہر کراچی میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد نام کی رہائشی کالونیاں خواجہ ناظم الدین کے نام سے منسوب ہیں جبکہ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک اہم ترین شاہراہ ناظم الدین روڈ بھی ان کے نام سے منسوب ہے ۔خواجہ ناظم الدین 22اکتوبر 1964ء کو 70برس کی عمر میں انتقال کر گئے انہیں بنگلا دیش کے شہر ڈھاکہ میں دفن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :