الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلوں کے نفاذ کیلئے ہائیکورٹ جتنے اختیارات مانگ لیے

منگل 21 اکتوبر 2014 13:13

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلوں کے نفاذ کیلئے ہائیکورٹ جتنے اختیارات مانگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلوں کے نفاذ کے لیے ہائی کورٹ جتنے اختیارات مانگ لیے ، شفاف انتخابات سے متعلق تجاویز انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوا دیں ، دوسری جانب پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق کل اسلام آباد میں اجلاس طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت شفاف انتخابات کے لیے اپنی تجاویز انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوا دیں ، کمیشن نے ملک بھر میں کسی بھی شخص کو طلب کرنے اور دستاویزات فراہم کرنے کا اختیار بھی مانگا ہے ، تجاویزمیں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی حیثیت ہائی کورٹ کے فیصلوں جیسی ہونی چاہئے ، دوسری جانب پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات سے متعلق اجلاس کل شام اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کے معاملے سمیت انتخابی اصلاحات پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :