Live Updates

عمران خان نے معافی نہ مانگی تو عدالت جاؤں گا، خورشید شاہ

منگل 21 اکتوبر 2014 13:53

عمران خان نے معافی نہ مانگی تو عدالت جاؤں گا، خورشید شاہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات پر پارٹی رہ نماؤں سے مشاورت کیلئے کل اجلاس بلا لیا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ عمران خان نے الزامات پر معافی نہ مانگی تو دو روز بعد عدالت سے رجوع کروں گا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفت گو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بھیجے گئے ہرجانے کے نوٹس کی مدت پوری ہونے میں دو دن باقی رہ گئے ہیں۔

عمران خان نے دو روز میں معافی نہ مانگی یا ہرجانہ ادا نہ کیا تو تو عدالت سے رجوع کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے جو وہ ثابت نہیں کر سکے، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر پیپلز پارٹی سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کرے گی۔ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر کل مشاورتی اجلاس طلب کیا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :