آج شام کو دھرنے کا فیصلہ ہوگا، علامہ طاہر القادری

منگل 21 اکتوبر 2014 14:44

آج شام کو دھرنے کا فیصلہ ہوگا، علامہ طاہر القادری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آج شام جشن بیداری منایا جائے گا، جب کہ دھرنے سے متعلق ہوچھے گئے سوال کے جواب میں علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دھرنے کا فیصلہ آج شام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شام کو اسلام آباد دھرنے میں جشن بیداری عوام منایا جائے گا، جب کہ شام کو دھرنے کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ہمارے لیے امتحان تھا، تحریک کے لیے دھرنے کے شرکاء نے اہم کردار ادا کیا، دھرنے میں کارکنوں کی تعداد 25 اور سول سوسائٹی کی تعداد 75 فیصد تھی۔ س

متعلقہ عنوان :